Jul 25, 2018 08:35 pm
views : 396
Location : Different Areas
Karachi- MQM Pakistan Leader Dr Farooq Sattar Media Talk
کراچی : کراچی اورسندھ کےعوام ایم کیو ایم کے حق میں فیصلہ کریں گے،فاروق ستار
رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے اہلیہ کے ہمراہ نیشنل اسکول پی
آئی بی کالونی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد فاروق ستار نے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمیں پولنگ جاری ہے، دعا ہے خیریت
سے دن گزر جائے، پہلے بھی عوام نے اعتماد کیا، اب بھی کامیاب کرائیں گے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ووٹرزگھروں سےنکلے توکسی کو دھاندلی کا موقع
نہیں ملے گا، کراچی اورسندھ کےعوام ایم کیو ایم کے حق میں فیصلہ کریں گے،
کامیاب ہوکرعوام کے مسائل مستقل بنیادوں پرحل کریں گے۔ حوصلے کیساتھ حالات
اور حالات کے جبرسے مقابلہ کیا، عوام نے ہمارے خلاف پروپیگنڈا مسترد کر
دیا، کوٹہ سسٹم ختم کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری سےکچھ فرق پڑےگا،تمام رواتی سیٹیں لیں
گے، ووٹ کسے دیا یہ سیکریٹ بات ہے، آپ لوگوں کو کیوں بتاؤں؟