Jul 25, 2018 08:47 pm
views : 337
Location : Different Areas
Quetta- Blast Heard near Eastern Bypass
کوئٹہ : مشرقی بائی پاس پر دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 28افراد شہید
صوبہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب این اے 260
میں پولنگ اسٹیشن کے باہر زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 28افراد
شہید جبکہ 16 زخمی ہیں۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب پہنچ گئی
ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی بائی پاس دھماکا خود کش تھا،ہلکاروں کے
روکنے پر دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔اے260 کوئٹہ میں دھماکے کے
واقعے پر الیکشن کمیشن نے آر او سے رابطہ کیا جبکہ الیکشن کمیشن نے واقعے
کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعظم جسٹس(ر)ناصر الملک سمیت دوسرے سیاسی رہنماوں نے کوئٹہ دھماکے کی
شدید مذمت کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور زخمیوں
کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی۔