اسلام آباد ، نتائج کے لیے جو سسٹم نہیں چلا اسے تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں، بابر یعقوب
سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات پر امن
اور شفاف ہوئے جب کہ نتائج کے لیے جو سسٹم نہیں چلا اسے تسلیم کرنے میں
کوئی عار نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر
یعقوب نیبتایا کہ ملک بھر میں انتخابات پر امن ہوئے اور الیکشن میں سارا دن
دھاندلی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی جب کہ ایک خاتون کے ٹھپے لگانے کی
جو ویڈیو چل رہی ہے وہ گزشتہ انتخابات کی ہے۔
بابر یعقوب نے کہا کہ دنیا بھر میں نتائج کے اعلان میں وقت لگتا ہے، ہم نے
دنیا کے پانچویں بڑے الیکشن کے نتائج 24 گھنٹہ میں دیئے، نتائج کے اعلان
سے پہلے اسے اچھی طرح چیک کرنا ہوتا ہے، ٹرانسمیشن سسٹم نے بہتر طریقے سے
کام نہیں کیا ہم اس کا تدارک کریں گے، جو سسٹم نہیں چلا اسے تسلیم کرنے میں
کوئی عار نہیں۔