اسلام آباد :بھارتی میڈیا پاکستانی انتخابات کے بجائے اپنے معاملات پر توجہ دے، ترجمان دفترخارجہ
عمران خان کی ممکنہ جیت پر بھارتی میڈیا کو مروڑ اٹھنے لگی ہے کچھ بھی ہو
جائے عمران خان نہ جیتیں، بھارتی میڈیا کھل کر سامنے آ گیا ہے۔پاکستانی
اداروں پر الیکشن میں مداخلت اور دھاندلی کی الزام تراشی پر اتر آیا ہے،
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان سرکاری طور پر دہشت گرد ریاست بننے جا
رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ عمران خان کی ہار سے بھارت کو فائدہ جب کہ ان
کی جیت سے بھارت کو نقصان ہوگا، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا
پاکستان کی فکر کرنے کے بجائے اپنے داخلی مسائل پرتوجہ دے۔
بھارتی میڈیا کو پاکستان کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی واضح اکثریت ہضم
نہیں ہورہی، اس نے اپنی رپورٹس میں پاکستان پر بے سروپا الزامات کی بھرمار
کر رکھی ہے۔