لندن : 22 سال کی جدوجہد کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے، جمائما
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما نے عمران خان کو انتخابات میں
کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے عمران خان کا 1997 کا الیکشن
یاد ہے جب وہ سیاسی طور پر ناتجربہ کار اور آئڈیلسٹک تھے۔
جمائما خان کا کہنا تھا کہ بائیس سال بعد تمام ترمشکلات،پریشانیوں
اورقربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے،
یہ ہارنہ ماننے اوراپنے اعتماد کی بہترین مثال ہے، چیلنج یہ ہے کہ یاد
رکھا جائے کہ وہ سیاست میں کیوں داخل ہوئے تھے۔