Jul 27, 2018 06:51 am
views : 365
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Rupees gains Againts Dollar In Currency
کراچی :تحریک انصاف کی فتح کے بعد روپے کی قدر میں بہتری
الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی واضع برتری اور عمران خان کی تقریر کے
بعد کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا، جس کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں
ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔انٹر بینک
مارکیٹ میں ڈالر 128روپے سے نیچے آگیا اور30پیسے سستا ہو کر 127.90روپے
ہوگیا۔
گزشتہ روز بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے سستا ہوا جبکہ انٹر بینک میں
بھی 28 پیسے سستا ہوا تھا،جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی
قیمت128.21اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 129.30 کا ہوگیا تھا۔ڈیلرز کا
کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جیت کے بعد روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔
دوسری جانب شیئرمارکیٹ میں بہتری کا رحجان دیکھا جارہا ہے، آج بھی پاکستان
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز دیکھا گیا اور دوران کاروبار 100انڈیکس میں
200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ روز پاکستان اسٹاک
مارکیٹ میں750پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی 251 نشتوں پر نتائج کا اعلان کر
دیا گیا ہے، قومی اسمبلی میں 110 نشتوں کے ساتھ پی ٹی آئی کو واضح برتری
حاصل ہے۔