اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی251 نشستوں پرنتائج کا اعلان
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کے251، پنجاب کے 289، سندھ
کے 118، خیبرپختونخواہ کے 95 اوربلوچستان کی 45 نشتوں کےحتمی نتائج کا
اعلان کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق قومی اسمبلی اور خیبرپختونخواہ
اسمبلی میں تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن، سندھ اسمبلی میں
پیپلزپارٹی جبکہ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کو برتری حاصل
ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 19، پنجاب کے 6 سندھ کے 11،
خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے 5 حلقوں کے نتائج جاری نہیں کیے گئے۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔
الیکشن کمیشن کے اب تک کے جاری کردہ نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ن لیگ
کو 125 اور تحریک انصاف کو 123 جبکہ آزاد امیدواروں کو 27 نشتیں ملی ہیں۔