کراچی : این اے 245 میں دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے رابطہ کرلیا ہے،مشاہداللہ
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد
اللہ نے کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں بیلٹ باکس چیک نہیں
کروائے گئے جو پہلے سے سیز تھے۔ پولنگ ختم ہونے کے بعد ایجنٹ کو باہر نکال
دیا گیا۔
مشاہد اللہ نے کہا کہ ایک پارٹی کے لوگوں کو جیلوں میں ڈالا گیا، مقدمات
قائم کیے گئے۔ دل نہیں بھرا تو خود جیل میں آگئے۔ 13 جولائی سے الیکشن
یکطرفہ ہوکر رہ گیا ہے، سیکیورٹی ادارے جانبدار بنے رہے۔نون لیگ کی جانب سے
این اے 245 میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن رجوع کرلیا گیا
ہے۔