کراچی، پاکستان سمیت دنیا بھر میں صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا آغاز ہوگیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا آغاز ہوگیا ، صدی کا سب سے طویل اور بلڈ مون چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جارہا ہے، چاند گرہن جمعے کی رات10بج کر 15منٹ پر شروع ہوا اور ہفتہ 28 جولائی کو صبح 6بج کر 15منٹ پر ختم ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ماہرینِ فلکیات کے مطابق چاند گرہن دیکھنے کے لیے کسی بھی حفاظتی اقدامات کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ عموماً سورج گرہن کو دیکھنے میں ہی غیرمعمولی حفاظتی اقدامات کے طور پر سیاہ چشمے، فلٹر یا ایکسرے استعمال کیے جاتے ہیں،چاند گرہن کا بہترین نظارہ مشرقی افریقا، مشرقِ وسطیٰ، بھارت ، پاکستان اور چین کے بعض حصوں میں ممکن ہے، اسی مناسبت سے پاکستانیوں کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے جو زندگی میں دوبارہ نہیں ملے گا۔