div>پشاور کے علاقے چمکنی مشین چوک میں بارش کے پانی کے باعث گھر کی چھت گرنے
سے نو افراد زخمی ہوگئے جنہیں لیڈ ی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے مطا بق پشاور کے علاقے مشین چوک چمکنی میں گھر کی چھت گرنے سے نو
افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل تھے ، ریسکیو1122
کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے کے نیچے پھنسے زخمیوں کو نکال لیا اور
ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔
پشاور میں گزشتہ ایک ہفتے میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسہ شروع تھا جس کی
وجہ سے گھر کی چھت رات کو گر گئی اور ایک ہی خاندان کے نو افراد اس کے ملبے
تلے دب گئے تھے ۔
اس موقع پر واقعے میں زخمی ہونے والے شخص رمضان خان نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا