Jul 28, 2018 03:46 pm
views : 489
Location : Different Places
USA and China respond to IK speech
اسلام آباد:سپر پاور ممالک نیبھی کپتان کے بیان کو سہرا
چین نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پاک چین تعلقات کے حوالے سے دیے گئے بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان سدا بہارشراکت داری تبدیل نہیں ہوسکتی۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں بریفنگ کے دوران کہا کہ عمران خان کا بیان چین اور پاکستان کے درمیان سدا بہار اسٹریٹجک شراکت داری کا مظہر ہے۔
دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنوئرٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کیاستحکام اور خوشحالی کے لیے مضبوط جمہوری نظام اہم ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا انتخابات میں پاکستانی عوام کی جرات مندانہ شمولیت کو سراہتا ہے۔ پاکستان الیکشن میں خواتین ووٹرزکی ہمت کوسراہتے ہیں۔نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ خطے کی سیکیورٹی پرکام کے منتظرہیں۔