Jul 28, 2018 04:32 pm
views : 507
Location : Ayesha Nazeer Jutt Residence
Vehari- NA-161 Azad Candidate Ayesha Nazeer Jutt Press Conference
وہاڑی، این اے 162بوریوالہ سے آزاد امیدوار عائشہ نذیر جٹ نے نتائج کو مسترد کردیا
این اے 162بوریوالہ سے آزاد امیدوار عائشہ نذیر جٹ نے کہا الیکشن کمیشن کے
کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق ایم این اے کا بجٹ 40 لاکھ اور ایم پی اے کا بجٹ 20
لاکھ ہے۔ن لیگی امیدواروں کی جانب سے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔جو الیکش
رول کیِ خلاف ورزی ہے۔ن لیگی امیدواروں نے ووٹ خریدے جس کے ہمارے پاس ثبوت
ہیں۔میں نتائج کو مسترد کرتی ہوں۔
این اے 162بوریوالہ سے آزاد امیدوار عائشہ نذیر جٹ نے پریس کانفرنس سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں کا رزلٹ فارم 45 کی بجائے سادہ
کاغذات اور گتے پر دیے گئے۔گنتی کے دوران ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال
دیا گیا۔ن لیگی ورکروں نے احتجاج کرکے آر او کو انڈر پریشر کیا۔آر او نے
انڈر پریشر ہو کر ہمارا رزلٹ روکا ۔
این اے 162بوریوالہ سے آزاد امیدوار عائشہ نذیر جٹ نے دوبارہ ری پولنگ کا مطالبہ کر دیا۔