-اسلام آباد،یورپی مبصرین نے
انتخابات کو شفاف قرار دے دیایورپی مبصر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت
گرد حملہ میں ہلاکتوں پر افسوس ہے
، تعیناتی میں رکاوٹوں پر تحفظات ظاہر کیے ہیں،نیوز کانفرنس کرتے ہوئے یورپی یونین مبصر مشن کے نمائندہ مائیکل گاہلر کا کہنا تھا کہ تفصیلی رپورٹ بعد میں جاری کی جائے گی،یورپی مبصر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملہ میں ہلاکتوں پر افسوس ہے، سیاسی ماحول، پرتشدد واقعات اور مختلف مسائل انتخابی مہم پر اثر انداز ہوئے ہیں۔
یورپی مبصر مشن کے سربراہ مائیکل گاہلر کے مطابق مبصرین کی تاخیر سے تعیناتی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تعیناتی سے متعلق بیوروکریٹک رکاوٹوں پر تحفظات ہیں۔
اپنی تجاویز میں یورپی مبصر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کومزید بااختیار بنانا ہوگا۔ انہوں نے الیکشن عملے، پولنگ ایجنٹس اورعوام کو بہترانتخابات کےانعقاد پرمبارکباد بھی دی۔