لاہور،ڈیم ہمارے بچوں کا ہم پر قرض ہے،چیف جسٹس آف پاکستان
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق قانون سازی نہیں کر
سکتے۔ صرف انصاف کرنے کا جذبہ ہونا چاہیئے۔ آج بھی لاکھوں روپے کی پراپرٹی
کا انتقال پٹواری کی زبان پر ہے۔ عدالتی نظام ایک مکمل پروگرام ہے، قانون
کے تقاضے پورے کرنے کے لیے مکمل پروگرام ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا بطور جج 21 سال کا تجربہ ہے۔ صرف انصاف کرنے کا جذبہ
ہونا چاہیئے، اپنا گھر ٹھیک کرنا ہے بار پر تنقید کرنے نہیں ا?یا۔ توقعات
بہت زیادہ ہیں جن پر مکمل نہیں اترا جا سکتا۔ بنیادی حقوق کی پامالی پر از
خود نوٹس لیے۔ از خود نوٹس لے کر معاملات بہتر کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم بالکل ٹھیک نہیں، غلطیاں ہم سے بھی ہوسکتی ہیں۔ ہمیں
بطور ایک ادارہ اپنی غلطیاں تسلیم کرنا چاہیئے۔ پاکستان کو ویسے کمزور نہیں
کیا جا سکتا، پانی بحران سے کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں پانی کا بحران
جرم ہے جو ایک غیر ملکی سازش ہے۔ ’پانی کا بحران حل کرنا آپ سب پر قرض ہے‘۔