Jul 28, 2018 10:19 pm
views : 403
Location : Election Commision of Pakistan Office
Islamabad- PML (N) Leader Ayaz Sadiq Media Talk
اسلام آباد ، الیکشن کمیشن کو زیادہ بااختیار بنانا غلطی تھی ہم نے الیکشن کمیشن کو اوقات سے زیادہ طاقت دے دی،ایاز صادق
مسلم لیگ(ن) کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو زیادہ
بااختیار بنانا غلطی تھی ہم نے الیکشن کمیشن کو اوقات سے زیادہ طاقت دے دی۔
ایاز صادق کی سربراہی میں مسلم لیگ(ن) کا وفد انتخابی نتائج پر تحفظات اور
شکایات لے کر چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لیے الیکشن کمیشن پہنچا تاہم
چیف الیکشن کمشنر نے ملاقات سے انکار کردیا۔
اس موقع پر ایاز صادق نے بتایا کہ صبح چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار رضا
خان سے فون پر بات ہوئی جس میں ان سے ملاقات کے لیے وقت دینے کی درخواست کی
گئی لیکن اب ملنے سے انکار کیا جارہا ہے اور الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے
وقت دینے پر ٹال مٹول کی جا رہی ہے.
ایاز صاق نے کہا کہ ہم چیف الیکشن کمشنر کا استعفیٰ مانگنے آئے ہیں، این
اے 57 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لیے درخواست دائر کردی ہےجس میں استدعا
کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔