Jul 28, 2018 10:25 pm
views : 413
Location : Election Commision of Pakistan Office
Islamabad- Spokesman Election Commision Media Talk
اسلام آباد ، چیف الیکشن کمشنر 5 بجے تک ملاقات کے انتظار میں بیٹھے تھے، الطاف خان
ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان نے ایاز صادق کے بیان کی تردید کرتے ہوئے
کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر 5 بجے تک ملاقات کے انتظار میں بیٹھے تھے تاہم
ایاز صادق وقت پر نہیں آئے اور پھرچیف الیکشن کمشنر چلے گئے۔
الطاف خان نے کہا کہ ملاقات کے حوالے سے جو بتایا گیا وہ اس طرح سے نہیں
ہوا، آج صبح ایاز صادق نیچیف الیکشن کمشنر کو فون کیااور کہا کہ ہم پورے
پینل سے ملنا چاہتی ہیں جس پر الیکشن کمشنر نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کے
ممبران تو نہیں ہیں لیکن میں موجود ہوں، چیف الیکشن کمشنر کے اسٹاف نے
ایاز صادق کو بتایا کہ ممبران نہیں آئے اور چیف صاحب اکیلیہیں اس کے بعد
چیف الیکشن کمشنر 5 بجے تک بیٹھے رہے لیکن کوئی نہیں آیا پھر جب 5 بجے تک
کوئی نہیں آیا تو چیف الیکشن کمشنر گھر چلے گئے۔