Jul 29, 2018 06:06 pm
views : 364
Location : Different Places
Islamabad- Will PTI Fulfill promises
مسائل سے نجات کیلئے قوم کی نظریں عمران خان پر
الیکشن 2018 میں عوام نے بھاری مینڈیٹ دے کر پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب بنایا ۔۔۔۔کہا جاتا ہے متوقع وزیر اعظم عمران خان نے اپنی وکٹری تقریر میں جن مسائل اور ترجیحات کا ذکر کیا ہے اسے ہرخاص وعام نے پسند کیا ہے ۔۔۔لیکن بیماری کی تشویش کافی نہیں ہوتی ۔۔۔سنجیدہ کوشش اورکاوش سے اس کا علاج کرنا پڑتاہے ،جس کے لئے حکمت ، تحمل اورحسن عمل کی ضرورت ہوتی ہے توکیا پاکستان تحریک انصاف اس کیلئے تیار ہے ،کیونکہ اب ٹی 20کی اپوزیشن نہیں کرنی ۔۔5سالہ ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے اور ٹیسٹ کے اپنے ماہر کھلاڑی ہوتے ہیں ،اب دیکھنا یہ ہے کہ کپتان اپنے اس ٹیسٹ میچ کیلئے کس ٹیم کا انتخاب کرتے ہیں ،کیونکہ عہدوں کے بھوکے کھلاڑیوں نے بنی گالا کا طواف شروع کر دیا ہے ۔۔۔اس حوالے سے عوام کا کیا کہنا ہے جانتے ہیں۔