کراچی :کوئی شک نہیں کہ ایک پارٹی کو جتوانے کے لئے الیکشن ہوئے، گورنر سندھ
گورنر سندھ محمد زبیر نےکراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنی زندگی میں ایسے الیکشن نہیں دیکھے کہ 4 دن ہو گئے ہیں لیکن اب تک الیکشن کی گنتی پوری نہیں ہو رہی۔
محمد زبیر نے الزام عائد کیا کہ پشارو سے کراچی تک کاؤنٹگ کو مینج نہیں کیا گیا، موبائل فون کی اجازت نہیں تھی مگر ویڈیو کلپ سامنے آئے، الیکشن کمیشن کو ان ویڈیو کلپس کو دیکھنا چاہیے تھا۔ انتخابات پر شدید تحفظات ہیں جنہیں سامنے لانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پورا سسٹم بتایا گیا تھا جس پر سب نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔
محمد زبیر نے کہا کہ فیصل واوڈا اور سعد رفیق کا حلقہ مختلف نمائندوں کے سامنے کھولا جائے، 4 سال پہلے عمران خان نے مسلم لیگ ن کے خلاف دھرنا دیا، عمران خان کو آگے آکر خواجہ سعد رفیق کا حلقہ کھولنے کی حمایت کرنی چاہیے۔