اسلام آباد:پنجاب میں حکومت بنانے کا حق پی ٹی آئی کا ہے، نعیم الحق
نعیم الحق نے کہا کہ منفی سیاست کرنے والے لوگوں مثبت رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی تمام حلقے کھولنے کے لیے تیار ہے۔نعیم الحق نے بتایا کہ افغانستان کے صدر نے عمران خان کو افغانستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔
پنجاب میں حکومت بنانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بحث جاری ہے۔ ہم پنجاب میں ن لیگ سے زیادہ سیٹیں لے چکے ہیں۔ان کے مطابق، پی ٹی آئی جلد پنجاب میں حتمی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا پنجاب میں حکومت بنانے کا حق ہمارا ہے۔