Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 30, 2018 02:10 pm views : 523

Location : oman

Islamabad- Pakistan Navy Ship Saif visits Oman
  • Urdu

اسلام آباد ،پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف کاعمان کادورہ

 دورے کے دوران، پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسر نے رائل عمان بحریہ کے فلیٹ سٹاف کے سربراہ اور دیگر اعلی فوجی حکام سے ملاقات کی۔
پاک بحریہ کاایف22پی ڈسٹرائر جہاز پی این ایس سیف، خلیج عدن اور جنوبی بحر احمر کے علاقے میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول تعیناتی کے دوران عمان کی بندر گاہ مسقط پہنچ گیا۔ ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا مقصد اہم بحری مقامات اورتنگ راہداریوں پر میری ٹائم سکیورٹی اور قومی وبین الاقوامی جہاز رانی کومحفوظ بنانے کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادئیگی اورکھلے سمندروں میں جہازوں کی آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنانا ہے۔
اس دورے کے دوران، پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسر نے رائل عمان بحریہ کے فلیٹ سٹاف کے سربراہ اور دیگر اعلی فوجی حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران،اْنہوں نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جانب سے عمانی عوام کو بالعموم اور رائل عمان بحریہ کے جوانوں اور افسران کو بالخصوص نیک خواہشات کاپیغام پہنچایا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس سیف پر استقبالیہ کا انتظام بھی کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی سیدبن سلطان نیول بیس کے کمانڈنگ آفیسر، کموڈور سیف بن محمد الحبصی تھے، جبکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر جناب عزت مآب علی جاوید میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
اس موقع پر مہمانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں پاکستان اور عمان کے سفراء ، فوجی حکام اور دیگر اعلی حکومتی عہدیداران شامل تھے۔ علاوہ ازیں مقامی لوگوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی پی این ایس سیف کا دورہ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
پاکستان اور عمان کے درمیان مضبوط سفارتی اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ پی این ایس سیف کایہ دورہ دونوں ممالک میں تعلقات کو تقویت دینے کا باعث بنے گا۔ دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لئے افسران اور جوانوں کو آپس میں بات چیت کے مختلف مواقع بھی فراہم کئے گئے۔ بحری آپریشنز میں مزیدبہتری لانے کے لئے پاک بحریہ کے جہاز نے رائل عمان بحریہ کے
جہاز خصب کے ساتھ مشق پیسکس میں بھی حصہ لے گا۔ مشق کے اختتام پر پی این ایس سیف خلیج
میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے فرائض دوبارہ سنبھال لے گا۔
پاک بحریہ ہمیشہ سے بحری ماحول کو محفوظ بنانے کیلئے بحری قزاقی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے جو سمندروں میں دہشت گردی، منشیات و انسانی سمگلنگ اوربحری قزاقی کے خلاف جنگ میں پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔

Recent News

Saiee Manjrekar spotted in Bandra, keeps it chic in a casual outing Mumbai 1:01
Saiee Manjrekar spotted in Bandra, keeps it chic in a casual outing Mumbai
Jul 06, 2026 02:10 pm
Four Killed, Eight Injured in Armed Attack in Quetta's Hanna Urak Area 1:01
Four Killed, Eight Injured in Armed Attack in Quetta's Hanna Urak Area
Jul 06, 2026 01:10 pm
PM Shehbaz Invites Turkish Business Leaders to Expand Investment in Pakistan 1:14
PM Shehbaz Invites Turkish Business Leaders to Expand Investment in Pakistan
Jul 04, 2026 05:22 pm
Foreign Woman Gives Detailed Court Statement in Lahore Kidnapping and Alleged Sexual Assault Case 1:26
Foreign Woman Gives Detailed Court Statement in Lahore Kidnapping and Alleged Sexual Assault Case
Jul 04, 2026 04:34 pm
48-Year Legal Dispute Ends as Evacuee Trust Property Board Seals Commercial Property 1:09
48-Year Legal Dispute Ends as Evacuee Trust Property Board Seals Commercial Property
Jul 04, 2026 01:44 pm
Man Throws Female Lawyer to the Ground Outside Peshawar Court; CCTV Footage Goes Viral 1:18
Man Throws Female Lawyer to the Ground Outside Peshawar Court; CCTV Footage Goes Viral
Jul 04, 2026 01:23 pm
Pakistan Cuts Petrol Price by PKR 1.97 per Litre; JI Announces Nationwide Protest 1:11
Pakistan Cuts Petrol Price by PKR 1.97 per Litre; JI Announces Nationwide Protest
Jul 04, 2026 11:42 am
Gold Prices Surge Again as Gold and Silver Rates Jump in Global and Local Markets 1:01
Gold Prices Surge Again as Gold and Silver Rates Jump in Global and Local Markets
Jul 03, 2026 05:02 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved