Jul 30, 2018 03:09 pm
views : 370
Location : Election Commision of Pakistan
Islamabad Babar Awan Media Talk
اسلام آباد : پاکستان میں اب افراد کا نہیں اداروں اور قانون کا راج ہوگا، بابراعوان
پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ایکشن2018 آئین کےعین مطابق ہوئے، الیکشن کے انعقاد کا کریڈٹ الیکشن کمیشن و دیگر اداروں کو جاتا ہے اور الیکشن 2018 پرعوام نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ہماری حکومت ملک کے اداروں کو مضبوط کرے گی، اداروں میں میرٹ ہونا چاہئے، لوگوں کی حیثیت نہیں ہونی چاہئے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کےعوام نے ملک میں تبدیلی کے لئے ووٹ دیا، اداروں کے ساتھ تحریک انصاف کا نیا سفر شروع ہوا ہے، اداروں سے قانونی خامیاں دورکرکے میرٹ پر تعیناتیاں کریں گے۔ اللہ کے کرم سے خیبرپختونخوا میں دوسری دفعہ حکومت کا موقع ملا، پاکستان میں اب افراد کا نہیں اداروں اور قانون کا راج ہوگا۔
بابر اعوان نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے پاس اکثریت ہے، مسلم لیگ ق کو اپنے ساتھ ملا کر ہم بہت آگے چلے گئے ہیں، کس کو کونسا عہدہ ملے گا پارٹی چیئرمین اس سے متعلق فیصلہ کریں گے۔