Jul 30, 2018 08:28 pm
views : 334
Location : Naval Headquarters
Islamabad- Defence Minister Visit Naval Headquater
اسلام آباد ، وزیرِ دفاع کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات
وزیردفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نعیم خالد لودھی نے نیول ہیڈکوارٹرز
اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے
ملاقات کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر،پاک بحریہ کے سربراہ نے
وزیرِدفاع کا استقبال کیا۔ پاکستان نیوی کے چاک وچو بند دستے نے وزیرِدفاع
کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعدمعزز مہمان کا پرنسپل سٹاف آفیسر زسے تعارف
کروایا گیا۔
بعد ازاں، وزیرِدفاع نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے
ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور خصوصاً بحرِ
ہند کی علاقائی بحری سکیورٹی اور آپریشنل تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔