اسلام آباد ، تحریک انصاف کا مسلم لیگ ق کی حمایت کے بعد وفاق اور پنجاب اسمبلی میں نمبر پورے ہونے کا دعویٰ
تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کی حمایت کے بعد وفاق اور پنجاب اسمبلی میں نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کردیا اور کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے 168 اور پنجاب میں 180 نشستیں ہمارے پاس ہیں۔
فواد چوہدری نے ق لیگ کے چوہدری برادران کی عمران خان سے ملاقات کے بعد بنی گلہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار بھی تحریک انصاف سے ہوگا اور وہی ہوگا جس کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ نمبر حاصل کرلئے ہیں،وفاق میں 168اور پنجاب میں 180 ارکان کی حمایت ہمیں مل گئی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ق لیگ پنجاب اور وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت کا حصہ ہوگی،ہمیں وفاق اور پنجاب کیلئے اتنے ارکان کی حمایت مل گئی جو حکومت سازی کے لئے کافی ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ آج کے دن میں 10 ارکان پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی کے 2ارکان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ،و فاق اور پنجاب میں ہماری اکثریت کو کوئی چیلنج نہیں کرسکے گا۔