کوئٹہ ، ہمارے 6 قومی اور 6 صوبائی حلقوں پر عوامی مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے، سردار اختر جان مینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا 2018 کے انتخابات میں بلوچستان کے عوام نے جس طرح بی این پی کے امیدوراوں کی حمایت اس پر انکے مشکور ہیں ، جو مینڈیٹ ہمیں عوام نے دیا اس نے ہمیں 1970 کی یاد دلوا دی ہے، عوامی مینڈیٹ اور نتائج مختلف ہیں۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے اپنی رہائشگاہ خاران ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ انتخابات میں نتائیج کو روکا گیا ، نتائج 72 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہے ، ما ضی میں موصلاتی نظام نہ ہونے کے باوجود نتائج میں اتنی تاخیر نہیں ہوتی تھی، ایسے تاخیری حربے انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان ہیں ۔
سردار اختر جان مینگل نے کہا ہمارے 6 قومی اور 6 صوبائی حلقوں پر عوامی مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے ،تحقیات کے لئے کمیشن قائم کیا جائے جو تمام محرکات کو سامنے لائے، نتائج میں تبدیلی بی این پی کو حکومت سازی سے روکنے کی سازش ہے ،کچھ لوگ مبارکبادینے آئے اور کچھ لینے ۔ حکومت سازی میں بی این پی کی ترجیحات بلوچستان کے جملہ مسائل ہیں ۔