ملک بھر میں جشن آزادی جوش وخروش سے منائی گئی
ملک بھر میں جشن آزادی کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔۔۔پاک فوج کے جوانوں نے اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے لگائے ، توپوں کی سلامی کے وقت جوانوں کا جوش قابل دید تھا
ملک کے مختلف شہروں میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،مزارقائد اور اقبال کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقدہوئی
اس موقع پر واہگہ بارڈر پرپرچم کشائی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔واہگہ بارڈر پرپرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر وطن کے دفاع کے عزم کو دہرایا گیا، سبز ہلالی پرچم اور ملی نغموں کی صدا فضا میں گونجی تو سحرطاری ہوگیا
ملک بھر میں جشن آزادی کے دن مساجدمیں ملکی سلامتی کیلئے دعائیں بھی کی گئی