کراچی،پاکستان نیوی کی جانب سے سی ویو پر ساحل کی صفائی کی مہم کا اہتمام
پاکستان نیوی کی جانب سے سی ویو پر ساحل کی صفائی کی مہم کا اہتمام کیاگیا،جس میں پاکستان نیوی کے افسران، جوانوں اور بحریہ کالجز کے طلباءو طالبات نے شرکت کی۔
شرکاءنے سی ویو کے ساحلِ سمندر سے فاضل مواد خاص طور پر پلاسٹک کی اشیاء، بوتلیں، شاپر وغیرہ اُٹھائے جبکہ مہم میں کھیل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے شرکت کرکے شرکاءکی حوصلہ افزائی بھی کی۔
اس مہم میں نیشن بلڈنگ انیشی ایٹو کے زیرِ انتظام مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی،تقریب کے اختتام پر کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل آصف خالق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ آلودگی کے منفی اثرات کی وجہ سے آبی حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں ہمیں چاہئے کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ساحلِ سمندر کو بھی ہر طرح کی آلودگی بالخصوص پلاسٹک کی اشیاءسے محفوظ رکھیں اور زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں،تقریب کے اختتام پر کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل آصف خالق نے نشان پاکستان پارک میں پودا بھی لگایا۔