Sep 03, 2018 05:17 pm
views : 505
Location : Senate Chamber
Islamabad- Senator Sheree Rehman Chairs Meeting.
اسلام آباد، سینیٹ کے ماحولیاتی تبدیلی کاکس کا پہلا اجلاس
سینیٹ کے ماحولیاتی تبدیلی کاکس کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں کاکس کی کنوینئر سینیٹر شیری رحمن کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں قائد ایوان سینیٹ سینیٹرشبلی فراز، سینیٹر سسی پلیجو، سینیٹر خوش بخت شجاعت، سینیٹر ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی شریک ہوئے۔
دوران اجلاس وزارت ماحولیاتی تبدیلی حکام کی جانب سے کاکس ارکان کو بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر کنوینئر ماحولیاتی تبدیلی کاکس سینیٹر شیری رحمن کا کہنا تھا کہ میں تمام ارکان کو خوش آمدید کہتی ہوں۔ میں امید کرتی ہوں کہ تمام ارکان اس کاکس میں بھرپور شرکت کریں گے۔ دوسرے ممالک میں ماحولیاتی تبدیلی کاکس موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے اپنی حکومت کی رہنمائی کرتے ہیں۔ دیگر ممالک کی طرح ہمیں بھی چاہیے کہ اس انتہائی اہم موضوع پر کام شروع کریں۔
ان کامزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کاکس اپنی پہلی ملاقات میں ٹی او آرز تشکیل دے گا۔