Sep 03, 2018 07:40 pm
views : 502
Location : MQM Bahaurdabad Markaz
Karachi- MQM Campaign Plant For Pakistan.
کراچی، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سہ روزہ شجر کاری مہم شروع کرنے کا اعلان
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے سہ روزہ شجرکاری مہم کا اعلان کیا گیا ہے۔ شجر کاری مہم 5 تا 7 ستمبر جاری رہے گی۔
شجرکاری مہم کا اعلان متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے عارضی مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر، امین الحق، نسرین جلیل، چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی اور چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور بھی موجود تھے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے حصے کا کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے پاس اس وقت ساڑھے تین لاکھ پودے موجود ہیں جو کراچی کے ہر ضلع میں لگائے جائیں گے اور خاص طور پر حیدرآباد اور میرپور خاص جہاں ہمارا بلدیاتی ڈھانچہ موجود ہے وہاں پر بھی یہ مہم چلائی جائے گی۔