Sep 04, 2018 02:37 pm
views : 480
Location : Information Minister Office
Islamabad- Information Minister Fawad Chaudhary MeetsUAE Media Delegation
اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین کی اسلام آباد میں یو اے ای کے میڈیا وفد سے ملاقات
وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نےاسلام آباد میں یو اے ای کے میڈیا وفد سے ملاقات کی وزیر اطلاعات نے وفدکو تحریک انصاف کی حکومت کی تر جیحات کے بارے میں آگاہ کیا ۔
وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا کہ مقامی حکومت کے نظام میں مربوط اصلاحات متعارف کے لیے حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی سے مسائل جلد ہوں گے،ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نبردآزما ہونا ترجیح ہے ۔ وزیراعظم نے متعلقہ شعبوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ماہرین کی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات تاریخی ، ثقافتی اور اقتصادی روابط پر مبنی ہیں اور پاکستان ان تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے،چودھری فواد حسین نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔
مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتے ہیں ، ایک سوال پر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم اپنے قوم سے پہلے خطاب میں کہہ چکے ہیں کہ بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا توہم دو قدم بڑھائیں گے،علاقائی امن خطے میں امن و ترقی، خوشحالی اور عوامی مفاد کیلئے ضروری ہے ۔