Sep 05, 2018 07:19 pm
views : 390
Location : Election Commission Office
Islamabad- PTI Leader Abrar ul Haq Media Talk
اسلام آباد، تحریک انصاف کے رہنماء ابرار الحق کا مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال کو چیلنج
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ابرار الحق کا کہنا ہے کہ آج الیکشن کمیشن میں آنے کا مقصد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 78 نارووال میں ہونے والی دھاندلی کی شکایت کو درج کرانا تھا، جس پر آج نوٹسز ریٹرننگ افسر اور احسن اقبال کو نوٹسز ہوگئے ہیں اور اب یہ لوگ آکر جواب دیں گے۔
الیکشن کمیشن کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ابرار الحق کا مزید کہنا تھا کہ جن پولنگ اسٹیشنز سے میں جیتا وہاں پر 88 ہزار 250 ووٹ میرے تھے اور جوپولنگ اسٹیشن میں جیتا اس میں چالیس اور پینتالیس فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ احسن اقبال جن پولنگ اسٹیشنز میں جیتے وہاں پر 60سے 70 اور کہیں کہیں 90 فیصد ووٹ کاسٹ کیا گیا اور وہاں پریزائیڈنگ افسران کے ذریعے ایک لمبی لیڈ ظاہر کی گئی ۔
ابرار الحق نے احسن اقبال کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ان کی لیڈ درست ہے تو آئندہ میں ان کے خلاف الیکشن نہیں لڑوں گا اور اگر اس میں دھاندلی ثابت ہوگئی تو ان کو آئندہ کبھی الیکشن نہیں لڑنا چاہیے ، لوگوں کے مینڈیٹ چوری کرنے پر انہیں پوری قوم سے معافی مانگنا چاہیے ۔وہ دن چلے گئے جب جعلی ارستوں کامیاب ہوکر پانچ پانچ سال پورے کرلیا کرتے تھے اب اس ملک میں انصاف کا دور دورہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ احسن اقبال تحقیقات کیلئے ہچکچانا نہیں چاہیے بلکہ آئیے مل کر تحقیقات کروائیں، جو ہماری جماعت پر الزام لگارہے ہیں کہ ہم نے دھاندلی کی ہے اپنے بوروں میں بھی زرا جھانک کر دیکھو احسن تیرے بوروں میں برائی کے سوا کچھ نہیں ۔