راولپنڈی، پاک فوج کا یوم دفاع وشہداء 2018ء کے موقع پر شہداء پاکستان اور لواحقین کو سلام
یوم دفاع وشہداء 2018ء کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے شہداء پاکستان اور لواحقین کو سلام پیش کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاک فوج کی جانب سے ملی نغمے پر محیط ایک نئی ویڈیو نشر کی گئی ہے۔
ویڈیو کا سلوگن شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے کے نام سے منسوب ہے۔
ویڈیو میں سپہ سالار شہداء کے لواحقین سے ملاقات کرکے لواحقین کی ڈھارس باندھ رہے ہیں جبکہ ویڈیو میں عاطف اسلم کی آواز میں نغمہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
امسال یوم دفاع وشہداء کو منفرد انداز میں منانے کیلئے مجھے پیار ہے پاکستان سے کاعنوان قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے۔