Sep 06, 2018 12:55 pm
views : 478
Location : Election Commission Office
Islamabad- MNA Malik Amir Dogar Media Talk
اسلام آباد، اپوزیشن متحد بھی ہوجاتی تو پھر بھی صدارتی انتخاب میں ہم ہی کامیاب ہوتے، عامر ڈوگر
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ آج گیارہ بجے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان نے باقاعدہ نوٹس کے ذریعے صدارتی امیدواران کو بلوایا ہوا تھا کہ ہم آپ کے سامنے باضابطہ گنتی کریں گے اور حتمی نتیجہ دیں گے۔
الیکشن کمیشن کے دفتر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عامر ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ آج چیف الیکشن کمیشن کے سامنے صدارتی امیدواران کے نمائندے حاضر ہوئے اور انہیں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے علاوہ سینیٹ اور قومی اسمبلیوں کے ایک ایک ووٹ دکھائے گئے اور اس کے بعد حتمی نتیجہ جو آیا وہ نتیجہ میڈیا کے سامنے پیش کررہا ہوں۔
عامر ڈوگر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے حتمی نتیجے کے مطابق عارف الرحمن علوی نے 352 حتمی ووٹ لئے ہیں جبکہ فضل الرحمن نے 184 اور اعتزاز احسن نے 124 ووٹ حاصل کئے ہیں۔ آج ایک ووٹ عارف علوی کا کم ہوا ہے ، ایک فضل الرحمن کا ووٹ کم ہوا ہے۔
عامر ڈوگر نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن واویلا کررہی تھی کہ ہمارا مشترکہ امیدوار ہونا چاہیے تھا تو ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اگر اپوزیشن متحد بھی ہوجاتی تو پھر بھی ہم صدارتی انتخاب جیت جاتے کیونکہ اپوزیشن کے مجموعی ووٹوں کی تعداد 308 بن رہی ہے جبکہ تحریک انصاف کے 352 ووٹ ہیں ۔ اس طرح 46 ووٹوں کی برتری پھر بھی تحریک انصاف کو حاصل رہی۔