کراچی، پاک بحریہ کی یوم دفاع کے حوالے سے ساحل سمندر پر فل ڈریس ریہرسل
پاک بحریہ کی جانب سے کراچی کے ساحل سمندر پر یوم دفاع کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ریہرسل میں پاک بحریہ کی میرین فورس کے تازہ دم دستوں نے حصہ لیا اور پیرا ٹروپرز نے پیشہ وارنہ تربیت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے یوم دفاع کے موقع پر اپنے اساسوں اور مہارتوں کے ایک شاندار ڈسپلے کی تیاریاں جاری ہیں۔
پاکستان نیوی کے اساسوں اور جنگی مہارتوں کا مظاہرہ 6 ستمبر کو عوام الناس کیلئے ساحل سمندر (سی ویو) پر،نشانِ پاکستان کے مقام پر کیا جائے گا۔مظاہرے میں پاک بحریہ کے ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹرز، فاسٹ بوٹس اور ہوورکرافٹس حصہ لے رہے ہیں۔
پاکستان نیوی کے پیراٹروپرز بھی ا س ڈسپلے میں ہزاروں فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگاکر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔