Sep 06, 2018 01:28 pm
views : 387
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Visits CPLC.
کراچی، سی پی ایل سی قابل ستائش ادارہ ہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سی پی ایل سی کو قابل ستائش ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لوگ بہت بہترین طریقے سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کی جتنی بھی حوصلہ افزائی کی جائے وہ کم ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سی پی ایل سی کے دفتر کے دورے کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سی پی ایل سی میں اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے آیا تھا اور وفاقی حکومت کی طرف سے ممکنہ خدمات کی پیشکش کرنے آیا تھا۔ میں دوبارہ یہاں پر آؤں گا۔
گورنر سندھ نے مزید بتایا کہ گورنر ہاؤسز کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا جو پروگرام تھا اس پروگرام کے تحت کچھ فیصلے کئے گئے ہیں اور بڑے فیصلے مزید آنے والے ہیں۔ ان فیصلوں کے تحت ہم گورنر ہاؤس کے گیٹ ون سے مین پارک کو عام افراد کیلئے کھول رہے ہیں ، فیملیز کا داخلہ مفت ممکن ہوگا البتہ قائد اعظم کے دفتر تک دسترس نہیں ہوگی مگر شیشے کے باہر سے دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات گورنر ہاؤس کے اندر کا دورہ کرسکیں گے اور تاریخ سے شناسائی حاصل کرسکیں گے۔