اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے امریکی وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں امریکی امداد کی معطلی کے مسئلے پر بات کی گئی،ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، افغانستان میں امن عمل سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی،وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر حکام بھی موجود تھےجبکہ امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی مشیر زملے خلیل زادہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو دفتر خارجہ پہنچے جہاں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان وزرائے خارجہ سطح کے مذاکرات ہوئے اس ملاقات کے دوران میں دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔