کوئٹہ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کی ملاقات
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے ملاقات کی،وزیر اعلی ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی عمر خان جمالی بھی موجود تھے۔