Sep 06, 2018 01:50 pm
views : 539
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi Press Briefing.up
اسلام آباد، امریکا نے کوئی ڈومورکا مطالبہ نہیں کیا، پاکستان
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکا نے کوئی ڈومورکا مطالبہ نہیں کیا، آج عندیہ ملا ہے امریکا افغان طالبان کیساتھ مذاکرات کیلیے ذہنی طور پر تیار ہے، امریکا نے اپنی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی نئی دہلی روانگی کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے خصوصی پریس کانفرنس کی گئی۔ پریس کانفرنس میں پاک امریکی وفود کے اجلاس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی جانب سے بتایا گیا کہ امریکا نے کوئی ڈومورکا مطالبہ نہیں کیا۔اجلاس کے دوران آگے بڑھنے سے متعلق اور دوستانہ ماحول میں تمام معاملات پر گفتگو ہوئی۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں امریکی محکمہ خارجہ لیڈ کرے گا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میں نے واضح کیا کہ اگرتعلق آگےبڑھاناہےتوبنیاد سچائی پرہونی چاہیے۔ہمیں ایک دوسرے کو سننا ہو گا۔ ان کی خواہشات کو بھی سمجھا اور اپنی توقعات بھی پیش کیں۔ ہم بھی اپنی پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لیں گے۔ ہم ایک نئی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پڑوسیوں کےساتھ مثبت تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔ ہمارا مقصد امن،استحکام اورمعاشی ترقی ہے۔ اس ایجنڈے کوآگے بڑھانے کیلیے ہماری خارجہ پالیسی کومعاون بننا ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ تاثردیا جاتا تھا کہ امریکی پہلے وزیراعظم ہاؤس پھرجی ایچ کیومیں ملاقاتیں کرتے تھے تاہم دفتر خارجہ میں ہوئے اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں امریکیوں کوواضح پیغام دیا کہ ہم سب ایک پیج پرہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں جو تعطل پیدا ہوا تھا، وہ اب ختم ہو گیا ہے۔