Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 06, 2018 01:57 pm views : 530

Location : CM House

Quetta- CM Balochistan Jam Kamal Meets BNP Delegation.
  • Urdu

کوئٹہ،وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بی این پی (مینگل) کے پارلیمانی گروپ کی ملاقات

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے ان شعبوں کو سیاسی دباؤ اور مداخلت سے آزاد کیا جائے گا، اگر حکومت اور اپوزیشن مل کر ان شعبوں کی بہتری کے لئے کام کریں تو بہتر نتائج مل سکتے ہیں.
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے پارلیمانی گروپ نے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ کی قیادت میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران تعلیم، صحت، آبنوشی اور دیگر سماجی شعبوں میں عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پارلیمانی گروپ کے اراکین نے وزیراعلیٰ کو سریاب اور کوئٹہ کے دیگر نواحی علاقوں سمیت صوبے کے دیگر حصوں میں بجلی ،گیس اور پانی کی عدم دستیابی، اسکولوں اور کالجوں میں اساتذہ اور سبجیکٹ سپیشلسٹ کی کمی، صفائی کی صورتحال اور دیگر عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پروزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نہ صرف بخوبی آگاہ ہیں بلکہ ان مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کو بھی فوری طور پر یقینی بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کے لئے اہم نوعیت کے فیصلے بھی کئے گئے ہیں جن پر جلد عملدرآمد کا آغاز ہوگا اور عوام مثبت تبدیلی دیکھ سکیں گے ۔
جام کمال نے کہا کہ کابینہ نے یونین کونسل کی سطح پر کم از کم ایک گرلز ہائی اسکول اور ایک بوائز ہائی اسکول کے قیام کو لازم قرار دیا ہے جبکہ اسکولوں کی کلاس فور کی آسامیوں پر صرف ان علاقوں کے مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم صوبے کے تمام علاقوں کی یکساں بنیادوں پر ترقی کی پالیسی بنائیں گے، رواں مالی سال کی پی ایس ڈی پی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا اور عوامی نمائندوں کے تحفظات کو دور کرتے ہوئے پی ایس ڈی پی کو زیادہ متوازن اور حقیقی بنایا جائے گا، بی این پی (مینگل) کے پارلیمانی گروپ نے صوبے کی ترقی اور دیرینہ مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved