راولپنڈی:آئی ایس پی آر نے یومِ دفاع و شہدا کا ملی نغمہ جاری
خصوصی نغمے میں پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے، یہ نغمہ پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ نغمہ عمران رضا نے لکھا ہے جب کہ ساحر علی بگا نے اسے کمپوزکیا ہے۔
اس سے قبل بھی آئی ایس پی آر کی جانب سے اس نغمے کے کئی پرومو جاری کیے گئے تھے، ایک پرومو میں پاکستانی شہید سیاست دانوں اور دیگر شخصیات کی تصاویر بھی شامل کی گئیں۔
کشمیر میں جدوجہدِ آزادی میں مصروف مجاہدین کو بھی ایک پرومو میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جس میں دکھایا گیا کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں کس طرح کشمیری لہو لہو ہیں