Oct 01, 2018 09:00 pm
views : 359
Location : Ministry of Interior
Islamabad- Interior Minister for State Meets Ambassador of Qatar
اسلام آباد، وزیر مملکت برائے داخلہ شہر
یار خان آفریدی سے قطر کے سفیرکی ملاقات
وزیر مملکت برائے داخلہ شہر
یار خان آفریدی سے قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری نے ملاقات
کی۔وفاقی وزارت اطلاعات کے دفتر میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی
اور دو طرفہ تعلقات سے متعلق امور زیر غور آئے۔
اس موقع پر وزیر مملکت
شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے مابین تعلقات تاریخی
اور مذہبی بنیادوں پرتعلقات قائم ہیں،قطر کے ساتھ تعلقات اور قطر کے
مہاجرین کی بحالی کے حوالے سےکوششوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قطر کے ساتھ ٹیکنالوجی میں باہمی تعاون کی بنیاد پر تعلقات مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بےپناہ جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں۔
اس موقع پر قطر کے ہم منصب کی طرف سے وزیر مملکت کو قطر آنے کی دعوت کا پیغام بھی پہنچایا گیا۔