Oct 01, 2018 09:30 pm
views : 339
Location : Ministry of Railways
Lahore- Railway Minister Sheikh Rasheed Press Conference
لاہور، آج کے بعد کسی بھی افسر کو غفلت برتنے پر ہرگز معاف نہیں کیاجائے گا، شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے متنبہ کیا ہے کہ آج کے بعد کسی بھی افسر
کو غفلت برتنے پر ہرگز معاف نہیں کیاجائے گا، غفلت کے مرتکب افسران کو
فوراً سے پیشتر گھر بھیج دیا جائے گا، اب ہر ٹریکس کی صورتحال کا جوابدہ ڈی
ایس ہوگا۔ ایک ارب بیس کروڑ روپے نفع حاصل کرنے کیلئے 2021ء تک 50 ہزار ٹن
مزید کوئلے کا معاہدہ کررہے ہیں۔
اپنے دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا
مزید کہنا تھا کہ آئندہ ماہ دھند میں اضافہ ہوجائے گا لہٰذا دھند میں
استعمال ہونے والے آلے ٹرینوں پر نصب کئے جائیں گے جس میں ہمیں اوورسیز
پاکستانیوں کی بھرپور مدد حاصل ہوگی۔
شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسٹیشنز کو جدید خطوط پر استوار کرنے
کے حوالے سے ہم نے پرائیویٹ سیکٹر کو دعوت دی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ریلوے
کی مارکیٹنگ کیلئے پرائیویٹ لوگ سامنے لائے جائیں جس کے نتیجے میں ریلوے
ریونیو میں اضافہ ممکن بنایا جاسکے گا۔
انہوں نے بتایا کہ تیز گام ٹرین کو اپ ٹو مارک کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ تیز گام کو لوگوں کی توقعات کے برابر لایا جائے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے مزدور قلیوں کو خوشخبری دی کہ ان کی درخواست پر قلیوں
کی پرانی وردی لال قمیض اور لال پگڑی تبدیل کردی گئی ہے اس کے علاوہ تمام
اسٹیشنز پر مختلف این جی اوز کے تعاون سے قلیوں کو مفت کھانا بھی فراہم کیا
جائے گا۔