Oct 01, 2018 09:46 pm
views : 322
Location : National Press Club
Islamabad- Provincial Minister Fayaz-ul-Hassan Chohan PC
اسلام آباد، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، فیاض الحسن چوہان
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ہزاروں پاکستانیوں اور
فوجیوں کے قاتل بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اس کے منطقی انجام تک
پہنچایا جائے گا۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن
چوہان کا مزید کہنا تھا کہ جندال او رمودی کے یار نے بھارتی جاسوس کلبھوشن
یادیو کے معاملے کو عدالت عدالت میں گھمبیر بنادیا گیا تاہم اب ہم کوشش
کررہے ہیں کہ کلبھوشن یادیو کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت میں آتے ہی سب سے پہلے پولیس
اصلاحات کمیشن بنایا اور ناصر خان درانی کو اس کا چیئرمین لگایا گیا ، ناصر
خان درانی اپنی تجاویز اور پالیسیاں مرتب کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے سو دن کے ہدف کا چارٹ تمام صوبائی
وزراء کے پاس موجود ہے اور اس پر تیزی سے کام چل رہا ہے، جسے بجٹ سیشن کے
بعد آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ ہم نے کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ افسر
شاہی کو بھی کفایت شعاری مہم کا پابند کیا جائے گا، اس ضمن میں صوبائی
وزیر علیم خان اور دیگر چند وزراء کی قیادت میں کمیٹیاں بھی قائم کی گئی
ہیں جو اس حوالے سے فہرستیں مرتب کررہے ہیں کہ سیکریٹریز اور ڈپٹی
سیکریٹریز کے پاس کتنی کتنی گاڑیاں اور کتنے کتنے ملازمین ہیں۔