Oct 01, 2018 09:49 pm
views : 344
Location : Domestic Place
Islamabad- Saudi Power and Energy Minister meets Federal Minister Umer Ayoub and Abdul Razzaq Dawood
اسلام آباد، سعودی عرب کا دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
سعودی عرب نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے سعودی عرب کے وزیر توانائی
احمد حامد الغامدی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تجارت بڑھانے پر غور کیا
گیا، ملاقات میں کاروباری افراد کے لیے آسانیاں پیدا کرنے
کے امور زیر غور آئے اور تجارت بڑھانے کے لیے بزنس ویزہ میں سہولیات پر بھی
بات کی گئی۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سعوی عرب کو سی پیک اقتصادی مواقعوں سے
بھرپور فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تجارتی حجم کم ہے اس
کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر توانائی احمد حامد الغامدی نے پاکستانی ہم
منصب عمر ایوب سے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ
خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سعودی عرب نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم
میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا، ملاقات میں پاکستان نے سعودی عرب
کو ایل این جی پلانٹس میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی۔