اسلام آباد، وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی پولی کلینک پہنچ گئے
وزیر
مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی پولی کلینک پہنچ گئے۔وزیر مملکت نے
زیادتی کی شکار اور پولی کلینک میں زیر علاج لیڈی کانسٹیبل کی عیادت کی۔
وزیر مملکت نے لیڈی کانسٹیبل کے والد اور خاندان کے دیگر افراد سے بھی
ملاقات کی اور یقین دلایا کہ مجرم جلد پکڑنے کے حوالے سے تمام وسائل بروئے
کار لائے جا رہے ہیں ۔
اس موقع پر ضلعی اور پولیس انتظامیہ کے اعلی افسران بھی موجود تھے
وزیر
مملکت شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ قوم کی بیٹی کے ساتھ اس طرح کا سانحہ
ناقابل برداشت ہے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ سارے وسائل کو بروئے کار لائے
اور مجرم کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ
عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست کی ہے اور ہم اس ذمہ داری کو
نبھائیں گے۔اسلام آباد میں ایسے معیار نافذکرنے ہیں جو پورے پاکستان کے لئے
قابل تقلید ہوں۔