Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
لاہور،واسا کی نا اہلی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے
واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) لاہور کی نا اہلی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ لاہور
کے علاقے سلطان پورہ کے مکین سیوریج اور صاف پانی کا نظام نہ ہونے کی وجہ
سے ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ بارہا شکایات درج کروانے کے باوجود
انتظامیہ حرکت میں نہ آئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا
ہے۔ جابجا کھڑے گندے پانی نے شہریوں کا گزرنا محال کیا ہوا ہے تو دوسری
جانب صاف پانی کی لائن میں بھی سیوریج کا پانی آنے لگا جس سے شہریوں کے
معاملات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں،شہریوں نے حکام بالا سے مسائل حل
کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے
ایک نوجوان حمزہ کا کہنا تھا کہ ہمارے گھروں میں بھی پانی نہیں آرہا جبکہ
سڑکوں پر گندا پانی کھڑا رہتا ہے۔ علاقہ مکین شبیر کا کہنا تھا کہ پانی کی لائن کیلئے غیر معیاری پائپ ڈالے گئے جو آئے روز ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہتے ہیں۔