اسلام آباد، پاک فضائیہ کے سربراہ کا آپریشنل بیس کا دورہ
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور
خان نےآج کراچی میں ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس موقع پر ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے فائٹر طیارہ اڑا
کر ایکسرسائز ٹریننگ مشن میں حصہ لیا۔
بعد ازاں ائیرچیف نے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبے اور پیشہ وا
رانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر
اطمینان کا اظہار کیا۔