div align="right">اسلام
آباد کی احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم
راجہ پرویز اشرف اور رہنما تحریک انصاف بابر اعوان پر فردِ جرم عائد کرنے
کے لیے 24 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔
احتساب عدالت نے نندی پور پاور
پراجیکٹ میں تاخیر پر دائر ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور
رہنما تحریک انصاف بابر اعوان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 24 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
احتساب
عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی
رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ آج کا دن بہت خوش آئند ہے کہ تمام
پارلیمانی پارٹیوں کے افراد پر جو الزامات ہیں ان پر مقدمات چلنا شروع
ہوگئے ہیں یہ وہ تبدیلی ہے جو ہم سب چاہتے تھے۔
بابر اعوان کا کہنا تھا
کہ پاکستان کے وکلا نے کبھی قانون بالادستی کی مخالفت نہیں کی اور جب بھی
قانون کی بالادستی کے خلاف کوئی کام ہوا ہے تو وکلا برادری اس کے خلاف ہر
اول دستہ ثابت ہوئی ہے۔
بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ آج میں یہ سوال
چھوڑے جا رہا ہوں کہ اپنے سمدھی کے حق میں فیصلہ دینے والے چیف جسٹس کے
خلاف کب کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔