وزیر
مملکت داخلہ شہر یار آفریدی نے رات گئے پمز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا،وزیر
مملکت نے ہسپتال میں داخل ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کو
ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
وزیر مملکت ہسپتال میں موجود مریضوں
سےفرداً فرداً ملے اور ان سے دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت
کیا،شہریار آفریدی نے ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ بھی
کیااس موقع پر ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ذوالفقار نے انہیں ہسپتال میں
دی جانے والی صحت کی سہولیات اور مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
وزیر
مملکت داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی
فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر مملکت نے ہسپتال کے عملے کو عام
مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے اورادویات کی فراہمی یقینی بنانے
کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال میں اگرچہ صحت کی سہولیات
دوسرے ہسپتالوں کی نسبت بہتر ہے تاہم ا بھی یہاں بہت کام کرنے کی ضرورت
ہے۔،پمز کے ایمرجنسی وارڈ میں اشوز آرہے ہیں۔