Oct 02, 2018 04:41 pm
views : 303
Location : Parliament House
Islamabad- MQM Leader Aminul Haque Adresess
اسلام آباد، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان کھڑا ہوجائیگا، امین الحق
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماء رکن قومی اسمبلی امین
الحق کا کہنا ہے کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بیک وقت اضافے سے مہنگائی
کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ حکومت کی جانب سے بجلی کی
قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کیا جانا اچھی بات ہے۔ اس سے غریب عوام کو
فائدہ پہنچے گا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ سابق
وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 70ء کی دہائی میں کراچی شہر میں پاکستان
اسٹیل ملز کی بنیاد ڈال کر ایک بہت زبردست کام کیا، 80ء کی دہائی ہو یا پھر
90 ء کی دہائی ہو پاکستان اسٹیل ملز ترقی کرتا چلا گیا لیکن گزشتہ چند
سالوں سے پاکستان اسٹیل تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، اربوں روپے کا نقصان
ہورہا ہے، ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جارہیں، وزارت خزانہ اور اس ایوان
کو مثبت راستے تلاش کرنے چاہئیں تاکہ نقصان کم سے کم ہوسکے۔
امین الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان لور مڈل کلاس اور مڈل
کلاس کی ترجمان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پروگریسیو، لبرل اور ماڈریٹ سیاسی
جماعت ہے، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ملک اسی وقت ترقی کی منازل طے کرے گا اور
معیشت اسی وقت بہتری کی طرف گامزن ہوگی جب ٹیکس بیسڈ کو بڑھایا جائے گا اور
ٹیکس بیسڈ اس وقت بڑھایا جاسکتا ہے جب اس ملک میں زرعی ٹیکس کا نفاذ کیا
جائے، سونا، گندم ، چینی اور سیمنٹ بیچ کر منافع کمانے والوں پر بھی ٹیکس
کا نفاذ کیا جائے۔