Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 02, 2018 05:46 pm views : 315

Location : karachi

Karachi- Public Voxpop about Children's kidnapping
  • Urdu

کراچی، شہر قائد میں بچوں کے اغوا میں اضافہ، شہریوں میں خوف پھیل گیا

عروس البلاد شہر قائد میں بچوں کے اغواء کے واقعات میں اضافے کے بعد والدین میں سخت خوف وہراس پھیل گیاہے۔ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں آئے روز بچوں کے پے در پے اغواء کے واقعات ہورہے ہیں جس کی وجہ سے والدین اپنے لخت جگروں کو خوف کے عالم میں اسکول بھی نہیں بھیج رہے۔ گزشتہ روز لیاری کے علاقے میں ایک برقع پوش آدمی کی جانب سے بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی تاہم علاقہ مکینوں نے اغواء کار کو دھرکر اس کی درگت بنادی، اغواء کار کو علاقہ مکینوں نے پولیس کے حوالے کردیا۔
اسی طرح لیاقت آباد کے علاقے بی ایریا میں کچرا اٹھانے والے پٹھان کی جانب سے بچی کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی، بچی کو بورے میں ڈال کر پٹھان بھاگ ہی رہا تھا کہ اسی اثناء میں بچی کی آوازیں سن کر اہل محلہ نے پٹھان کو پکڑ لیا اور مار پیٹ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
اس حوالے سے ایک شہری عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ بچے کے اغواء کے معاملے پر ماں باپ کو احتیاط کرنی چاہیے، والدین بچوں کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑیں، اسکول بھی اپنے ساتھ لے کر جائیں اور اگر وین وغیرہ بھی لگائی ہوئی ہے تو وین والے کو تاکید کریں کہ جب تک بچہ اسکول میں داخل نہ ہوجائے تب تک وہاں پر موجود رہے۔
ایک نوجوان محمد معاذ علی کا کہنا تھا کہ اس خوبصورت شہر میں بچے اغواء ہورہے ہیں جو کہ ناگوار عمل ہے۔ بچوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے، وزیر اعظم نے تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا، سب سے پہلے پولیس کے قانون میں تبدیلی لانی چاہیے، پولیس ٹھیک ہوگئی تو بچو ں کے اغواء کے واقعات میں بھی کمی آجائے گی، جتنے بچے اغواء ہوئے ہیں ان کے والدین پر کیا گزری ہوگی ہم بیان نہیں کرسکتے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved